ایک انکشاف میں کرپٹو کرنسی واچ ڈاگ
'زیک ایکس بی ٹی' نے مائیکروسافٹ کے ایپ اسٹور پر جعلی لیجر لائیو ایپ پر مشتمل ایک
جعلی کاروائی کی نشاندہی کی ہے، جس کے نتیجے میں بٹ کوائن میں تقریباً 600,000 ڈالرز کی چوری ہوئی۔ فریب دینے والی ایپ،
جس کا نام "لیجر لائیو ویب 3" ہے، اس کا انٹرفیس 'لیجر' ایپ کے ہارڈویئر
والیٹ سے ملتا جلتا بنایا گیا ہے۔ لیجر ایپ ایک الگ سوفٹ ویئر ہے جو کریپٹو کرنسی
کو آف لائن محفوظ طریقے سے ذخیرہ کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔
زیک ایکس بی ٹی نے تجویز کیا ہے کہ
مائیکروسافٹ اپنے اسٹور سے جعلی لیجر لائیو ایپ کو ختم کرنے کے لیے فوری کارروائی
کرے۔ فراڈیے کے بٹ کوائن ایڈریس پر ریکارڈ کی جانے والی ابتدائی ٹرانزیکشن 24
اکتوبر کو تھی، جس کی رقم 5,210 ڈالر تھی، جو اس والیٹ کےفراڈ کی سرگرمی کے آغاز کی
نشان دیہی کرتی ہے۔ خاص طور پر 2 نومبر سے رقم کی منتقلی میں اضافہ دیکھا گیا جس میں
4 نومبر کو سب سے زیادہ سنگل ٹرانسفر 81,200 ڈالرز کا تھا۔
کوائن ٹیلی گراف کی جانب سے کی گئی
تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ یہ جعلی "لیجر لائیو ویب ٣" ایپ مائیکروسافٹ
کے ایپ اسٹور پر 19 اکتوبر کے اوائل میں سامنے آئی تھی۔ ماہرین کی طرف سے مائیکروسافٹ
کے پلیٹ فارم پر جعلی ایپ کی موجودگی ایک سوالیہ نشان ہے۔
یہ مائیکروسافٹ کے ایپ اسٹور پر موجود جعلی لیجر لائیو ایپ کے ذریعے دراندازی کا پہلا واقعہ نہیں ہے۔ 'ایکس'، جو پہلے ٹویٹر کے نام سے جانا جاتا تھا، پر لیجر
کے سپورٹ چینل نے پہلے بھی دسمبر اور مارچ میں صارفین کو اسی طرح کی جعل سازیوں کے
بارے میں آگاہ کیا تھا۔
اگرچہ لیجر نے ابھی تک اس تازہ ترین
اسکینڈل کے بارے میں کوئی بیان جاری نہیں کیا ہے، کمپنی اپنے صارفین کو مسلسل
مشورہ دیتی ہے کہ لیجر لائیو ایپ کو ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے "واحد محفوظ
جگہ" صرف اس کی آفیشل ویب سائٹ ہے۔
کوائن ٹیلی گراف کی رپورٹ پرابھی تک
مائیکروسافٹ کی جانب سے کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔ تاہم، اس بارے میں سوالات
اٹھائے گئے ہیں کہ اس طرح کی دھوکے والی ایپلی کیشن ٹیک دیو کے دفاعی نظام اور
مستقبل کے واقعات کو روکنے کے لیے کیے جانے والے اقدامات کو کیسے بائی پاس کر سکتی
ہے۔
إرسال تعليق