آخر کیوں ایک پادری نے اپنا عضو تناسل کاٹ ڈالا؟

 

Tick, an insect

اس کے ساتھیوں کو اس وقت شک ہوا جب ایک پادری چَیک ریپبلک کے جنوبی بوہیمیا کے قصبے سَیسکے بُوڈے جووک میں پہلے سے طے شدہ میٹنگ میں شرکت  کرنے کے لیے نہیں آیا۔ انہوں نے ایمرجنسی سروس کو آگاہ کیا، جو پادری کی رہائش گاہ پر پہنچی۔ ایمرجنسی اہلکاروں نے رہائشگاہ کو مکمل طور پر بند پایا۔

جائے وقوعہ پر پہنچنے والے ایمرجنسی اہلکاروں کو پادری تک پہنچنے کے لیے  تین دروازے توڑنے پڑے۔ اندر داخل ہونے پر اہلکار پادری کو خون میں لت پت بے ہوش پا کر ششدر رہ گئے۔ پتہ چلا، پادری باورچی خانے کے چاقو کا استعمال کرتے ہوئے اپنے عضو تناسل کو کاٹنے کے بعد اپنی زندگی کی جنگ لڑ رہا تھا۔

پادری جس کا نام صیغہ راز میں رکھا گیا، کو فوری طور پر ہسپتال لے جایا گیا۔ شبہ ہے کہ اس نے ٹِک کے کاٹنے کی وجہ سے حواس باختہ ہو کر اپنے عضو تناسل کو کاٹ لیا تھا۔ ڈاکٹروں کا خیال ہے کہ وہ اس ٹِک نامی کیڑے کے کاٹنے سے نفسیاتی طور پر متاثر ہوا تھا۔

ڈیلی میل نے رپورٹ کیا کہ ڈاکٹروں نے پادری کی حالت خراب ہونے کے بعد اسے کوما میں ڈال دیا۔ سانس لینے میں دشواری کے باعث انہیں وینٹی لیٹر پر رکھا گیا تھا۔

بعد ازاں سَیسکے بوڈے جووک کے وائس جنرل نے پریس کو بتایا کہ متاثرہ کو ٹِک سے پیدا ہونے والے انسیفالائٹس (دماغ میں سوزش) کا سامنا کرنا پڑا، جس کی وجہ سے نفسیاتی ہیجان پیدا ہوا۔

چیک پولیس کی جانب سے کی جانے والی تحقیقات نے اس واقعے کے پیچھے کسی بھی قسم کے دیگر خیالات کو مسترد کیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ پادری نے اپنی رہائش گاہ پر اکیلے رہتے ہوئے  مبینہ طور پر خود کو چوٹ پہنچائی۔

ٹک بائٹس کیا ہیں اور وہ دماغی بیماری کا سبب کیسے بنتے ہیں؟

سکاٹش این ایچ ایس کی ویب سائٹ کے مطابق، ٹِک چھوٹی، مکڑی نما مخلوق ہے جو انسانوں سمیت پرندوں اور ممالیہ کا خون پیتی ہے۔ ٹک کا کاٹنا عام طور پر تکلیف دہ نہیں ہوتا ہے اور بعض اوقات صرف اس جگہ پر سرخ گانٹھ پیدا ہوتی ہے جہاں آپ کو کاٹا گیا تھا۔

انسیفالائٹس ایک جان لیوا حالت ہے جس کی وجہ سے دماغ پھول جاتا ہے۔ الجھن، دورے، رویے میں تبدیلی، بولنے میں دشواری، کمزوری، اور ہوش میں کمی انسیفالائٹس کی علامات میں سے ہیں۔ ٹک، مچھر، وائرل اور فنگل انفیکشن انسانوں میں انسیفلائٹس کا سبب بن سکتے ہیں۔

یوروپی سینٹر فار ڈیزیز پریوینشن اینڈکنٹرول کے مطابق، چیک ریپبلک ان ممالک میں سے ایک ہے جہاں یوروپ میں ٹِک کے کاٹنے سے پیدا ہونے والی بیماری انسیفالائٹس کے سب سے زیادہ واقعات ہیں، جہاں ہر سال 500 سے 1,000 کے درمیان کیسز ریکارڈ ہوتے ہیں۔

مشرقی یورپ واحد جگہ نہیں ہے جہاں ٹِک تباہی مچا رہا ہے۔ امریکہ میں پچھلی دو دہائیوں کے دوران ٹِک سے پیدا ہونے والی بیماری کے کیسز کی سالانہ تعداد دگنی سے بھی زیادہ ہو گئی ہے۔

Post a Comment

أحدث أقدم